تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

لاہور کے اکثر پیٹرول پمپ بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جیو نیوز - لاہور........لاہور میں اکثر پٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور شہر اور گردونواح میں دو روز سے پٹرول کی سپلائی میں کمی دیکھی جا رہی تھی جو آج بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ شہر کے اکثر پٹرول پمپ بند ہیں اور ان پر پٹرول دستیاب نہیں۔ جو پٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں۔ موٹر سائیکل اور کار سواروں کو پٹرول کے حصول کے لئے خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرڈر دے رکھا ہے، جیسے ہی سپلائی ملے گی پٹرول کی فراہمی شروع کر دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.