تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:10

کراچی اسٹاک انڈیکس 33ہزار 952پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

جیو نیوز - کراچی......کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار پر جوش نظر آرہے ہیں ۔ 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران نئی بلند ترین سطح چھو گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوااور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر100انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33ہزار 952پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات سے سرمایہ کاروں کے حوصلےبلند ہوئے ہیں اور ملکی و غیر ملکی انویسٹرز کی جانب سےشیئر بازار میں حصص کی خریداری دیکھی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.