تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:47

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا

جیو نیوز - لاہور......... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قلت کے دوران سی این جی کی سپلائی کو بحال کیا جائے جس پر وفاقی حکومت نے پٹرول کی قلت کے دوران سی این جی کھولنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پیڑول کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قلت کو ختم کرانے میں وہ اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قلت کے دوران سی این جی کی سپلائی بحال کی جائے جس پر وفاقی وزیر نے پٹرول کی قلت کے دوران سی این جی سپلائی کھولنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.