تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

پٹرول غائب ہوا تو لاہور میں سی این جی پمپ کھلنا شروع

جیو نیوز - لاہور.........پیٹرول غائب ہوا تو لاہور میں سی این جی پمپ کھلنا شروع، لیکن پنجاب کے دیگر شہروں کیلئے سی این جی کی خوش خبری نہیں۔ وزیراعظم کا ائر پورٹ پر ایکشن، سیکرٹری پٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او سمیت چار افسران کو معطل کردیا بحران موجود افسران کی چھٹی۔وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پیٹرول کا بحران مزید 8 دن برقرار رہے گا۔وزیر اعظم کے اس ایکشن سے پہلے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے رابطہ کرنےپر صوبے میں پٹرول کی قلت کے دوران ، سی این جی اسیٹشنز کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ پٹرول کی قلت کے پانچویں روز پنجاب حکومت جاگ اٹھی ، عوامی پریشانیاں نظر آگئی ، مصیبت زدہ پریشان حال لوگوں کاخیال آگیا ، وزیراعلی شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا اور اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا کہ جب تک پٹرول کی قلت دور ہو کیوں نہ سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے جائیں۔ پنجاب اور پوٹھو ہار ریجن میں دسمبر سے فروری تک 3 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رکھے گئے تھے، لیکن اب پٹرول کے عارضی بحران پرقابو پانے کے لیے وفاق نے فی الحال لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔ مجاز اتھارٹی سوئی ناردرن نے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیرمین غیاث پراچہ نے کہا ہےکہ انہیں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کے احکامات مل گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر سی این جی اسٹیشنز کھلنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.