تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:23

لاہور:پٹرول کا بحران حکومت کی نا اہلی ہے، صنعتکار

جیو نیوز - لاہور.....لاہور کے صنعت کاروں اور معاشی تجزیہ کاروں نے پٹرول بحران کو حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال معیشت اور عوام دونوں کے لئے تشویشناک ہے۔ لاہور میں پٹرول بحران کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم دکھائی دی۔ لاہور چیمبر کے عہدے دار اس صورت حال سے سخت نالاں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ اس بحران کی ذمہ داری کوئی لینے کو تیار نہیں، کس سے جواب مانگیں۔صنعت کار کہتے ہیں کہ پانی سر سے گزر جائے تو حکمران تسلیاں دینے میدان میں اتر آتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول کے بحران نےمتعلقہ اداروں کی نااہلی کا پول کھول دیا۔معاشی تجزیہ نگاروںٕ نے پٹرول کی قلت کو بد انتظامی قراردیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاورائی کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر چند روز مزید بحران جاری رہا تو صنعتی پہیہ بھی رک سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.