19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:42
کراچی اسٹاک:انڈیکس پہلی بار 34 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
جیو نیوز - کراچی........خاں صاحب کا خیبر پختونخوا کی ترقی کا عزم شیئر بازار کے لیے بھی نیک شگون ثابت ہوا جس سے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس پہلی بار 34 ہزار پوائنٹس کی حد پھلانگ گیا ۔آج کاروباری ہفتے کے پہلےروز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 250سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 72پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں کمی کے علاوہ خاں صاحب کی جانب سےنئے خیبر پختونخوا بنانے کے عزم نے شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کو نیا حوصلہ دیا ہے جس کے باعث انکی جانب سے زائد سرمایہ کاری دیکھی جارہی ہے۔