تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:0

پیٹرول بحران، فور اسٹروک اور موٹرسائیکل رکشہ کے کرائے بڑھ گئے

جیو نیوز - لاہور........ لاہور میں جہاں شہری پٹرول کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں تو وہیں فور سٹروک اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےاپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کے ستائےعوام من مانے کرائے دینے پر مجبور ہیں،محکمہ لاہور ٹرانسپورٹ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ لاہور کی سڑکوں پر چلتی اور شور مچاتی ہے موٹر سائیکل رکشہ جو بس کے بعد سستی ٹرانسپورٹ مانی جاتی ہے تاہم موجودہ پٹرول کے بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ڈرائیوروں نے بھی کرایوں میں 5 روپے نہیں بلکہ 25 روپے اضافہ کر دیا،مجبور شہری ان رکشوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ایل پی جی پر چلنے والے فورسٹروک رکشہ مالکان نے بھی نخرے دکھاتے ہوئے کرائے بڑھادیئے،ڈرائیوروں کے مطابق بات سیدھی ہے، کرایہ دیں اور رکشہ پر سفر کریں۔ پریشان شہری کہہ اٹھے "کہاں جائیں، کسے سنائیں"۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کو جگائے تاکہ وہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.