19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:25
40ہزار ٹن پٹرول پنجاب روانہ کیا جا رہا ہے، پی ایس او
جیو نیوز - کراچی........ پی ایس او کی طرف سے بھیجا گیا 80 لاکھ لٹر پٹرول پنجاب پہنچنا شروع ہوگیا۔امپورٹ کیا گیا مزید 40 ہزار ٹن پٹرول 500 گاڑیوں کےذریعے پنجاب بھیجا جارہا ہے ۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق پنجاب اوراسلام آباد میں پٹرول کی قلت پر قابو پانے کے لیے 80 لاکھ لٹر پٹرول مختلف شہروں میں پہنچنا شروع ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ امپورٹ کیا گیا مزید 40 ہزار ٹن پٹرول 500 گاڑیوں کے ذریعے کراچی سے پنجاب بھیجا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مزید 55 ہزار ٹن درآدمدی پٹرل لیے جہاز 24 جنوری کو کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔پنجاب میں پٹرول کی قلت 7 روز سے جاری ہے اور ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں سمیت معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔