19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:45
پٹرول کیلئےجانے والا جہازاومان پورٹ سے پٹرول لوڈ نہ کرسکا
جیو نیوز - کراچی..........پٹرول لینے کیلئےجانے والا جہازاومان پورٹ سے اب تک پٹرول لوڈ نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق اومان کی سوہار پورٹ پر رش لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے جہاز کل سے لنگر اندازہونے کا منتظرہے،جہاز کو 24جنوری کو 55ہزارٹن پٹرول کراچی لانا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 28جنوری کوسنگاپورسے 52ہزارٹن پٹرول کراچی آئے گا۔دوسری جانب پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے ایک اور جہاز کے ذریعے پٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان پی ایس او کا مزید کہنا ہے کہ جہاز لنگراندازکرنے کی کوشش جاری ہے،جو کل صبح تک لنگر انداز ہو جائے گا۔