تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:24

کراچی میں پٹرول کی طلب و رسد کی صورتحال معمول پر آرہی ہے

جیو نیوز - کراچی.....کراچی میں پٹرول کی طلب و رسد کی صورتحال معمول پر آرہی ہے۔پٹرولیم ڈیلرز کہتے ہیں کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رات بھر پمپس کو بھر پور طریقے سے ایندھن کی سپلائی جاری رکھی ۔پنجاب بھر میں قلت دیکھے جانے کے بعد کراچی میں بھی افواہوں کے باعث پیٹرول کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کچھ پمپس بند بھی ہوئے ۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر میں کمپنی کی جانب سے پیٹرول کی فروخت دگنی ہوکر 18لاکھ لٹر ریکارڈ کی گئی۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئل مارکٹنگ کمپنیوں کی جانب سے رات بھر پٹرول کی بھر پور سپلائی جاری رہنے سے بڑھی ہوئی طلب سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے ۔دوسری جانب کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ جن پمپس پر پٹرول نہیں وہاں آئل مارکٹنگ کمپنیاں سپلائی فراہم کرنے اقدامات لے رہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.