تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:45

لاہور کے سی این جی اسٹیشنزغیرمعینہ مدت تک کھلے رہیں گے، عارف حمید

جیو نیوز - لاہور.....ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا ہے کہ پٹرول بحران کے باعث شہر میں سی این جی سٹیشن غیرمعینہ مدت تک کھلیں رہیں گے۔لاہور میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے عارف حمید نے بتایا کہ کھلے ہوئے تمام سی این جی سٹیشنوں کو پورا پریشر دیا جائے گا۔مالکان سے اپیل ہے بجلی بند ہونے پر جنریٹر چلا کر گیس صارفین کودیں۔ ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے بتایا کہ جن سی این جی سٹیشنز کے میٹر اتارے تھے وہ لگائے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.