تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:28

لاہور کو آج 12 لاکھ لٹر پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے،پی ایس او

جیو نیوز - لاہور........پی ایس او لاہور اور گرد ونواح کے علاقوں میں آج مزید 12 لاکھ لٹر پٹرول فراہم کر رہی ہے ۔اس کے علاوہ 22 ہزار ٹن درآمدی پٹرول سے بھرا جہاز آج دوپہر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہورہا ہے ۔پنجاب میں پٹرول کی قلت ہوئے 8 روز ہوچکے ہیں ۔پی ایس او ترجمان کے مطابق لاہور شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں آج مزید 12 لاکھ لٹر پٹرول فراہم کیا جارہا ہے ۔پٹرول کی درآمد کے حوالے سے انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اومان کی سوہار پورٹ پر پٹرول بھر وانے کے لیے جہا ز لنگر انداز ہوگیا ہے ۔جہاز 54 ہزار لٹر درآمدی پٹرول لے کر 24 جنوری کو کراچی پورٹ پر پہنچ جانے کی توقع ہے ۔اس کے علاوہ آج گلگت بلتستان میں بھی پٹرول کی قلت دیکھی جارہی ہے جہاں مین ڈپو سے علاقے کو پٹرول کی سپلائی رک گئی۔ گلگت بلتستان کو اسلام آباد سے پیٹرول کی فراہمی کئی روز سے بند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.