تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:16

کراچی اسٹاک مارکیٹ ، 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی

جیو نیوز - کراچی........ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج شیئرز بیچنے والوں کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے ۔100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں کئی روز سے جاری بہتری کے باعث شیئرز کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو دیکھتے ہوئے آج سرمایاکاروں نے منافع کے حصول کی خاظر ان کی فروخت کو ترجیح دی۔آج جن شیئرز میں انویسٹرز کی جانب سے فروخت کا رحجان دیکھا جارہا ہے ان میں کھاد بنانے والی فیکٹریاں اور کچھ سیمنٹ فیکٹریاں بھی شامل میں بروکرز کا کہنا ہے کہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اگر ایک فیصد کمی کا اعلا ن کردیا گیا تو انویسٹرز کی مارکیٹ میں دلچسپی مزید بڑھ جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.