22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:14
مہنگے لیکن اخروٹ، چلغوزے، پستے اور بادام کھائے بِنا رہا نہ جائے
جیو نیوز - اسلام آباد ..........موسم سرما کی آمد کے سا تھ ہی ڈرائی فروٹ کااستعمال بڑھ جاتا ہے۔ خریدار وں کوزائدقیمتوں کاشکوہ توہےلیکن اخروٹ، چلغوزے، پستے اور بادام کھائےبنارہ بھی نہیں پاتے۔موسم سرماآتے ہی خشک میوہ جات کی دکانیں ہر سوسج گئیں۔ خریداروں کا رش بھی بڑھ گیا ہے۔چھوٹے ہوں یابڑے ڈرائی فروٹس سبھی کوپسند ہیں۔سردی میں ڈرائی فروٹ کھانا اچھا لگتا ہے۔بچے فرمائش کرتے ہیں ڈرائی فروٹ کی جاڑے کی دھوپ ہویاسردشامیں، فیملی کے ساتھ بیٹھ کر خشک میوہ جات کھانا کا اپنا ہی مزہ ہے۔ پستہ 12سے 14سو، کاجو ایک ہزار سے 11سو، چلغوزہ 16سو،انجیر 6سو،خشک خوبانی 5سوروپے فی کلو تک بک رہی ہے۔ ڈرائی فروٹ مہنگا ہونے کے باعث شہری یہ کم مقدارمیں خریدتے ہیں۔ خشک میوہ جات کی فہرست بہت طویل ہے۔ زیادہ خریداری ہرکسی کےبس میں نہ سہی لیکن مونگ پھلی توہرکوئی خریدتاہےجس کی قیمت دو سےڈھائی سوروپے فی کلو گرام ہے۔