تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:3

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کردی

جیو نیوز - کراچی.......... اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کرتے ہوئے نئی شرح سود ساڑھے 8 فیصد مقرر کردی۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ شرح سود میں کمی کا فیصلہ بینک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا ہے، وزیر خزانہ یہ سمجھ رہے تھے کہ اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس 3 بجے کرے گا جبکہ اسٹیٹ بینک نے 5بجے پریس کانفرنس کرنی تھی۔ گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی تا دسمبر 2014 مہنگائی کی اوسط شرح 6.1 فیصد رہی، ترسیلات زرمیں اضافےسےزرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہوا، دسمبرمیں افراط زر کی شرح 4.3فیصد رہی، تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے، مالیاتی خسارہ قابو میں رہا، یہ خوش آئند بات ہے، تجارتی توازن بہتر ہونے سے اسٹیٹ بینک کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے میں مدد ملی، گزشتہ 6 ماہ کے دوران قیمتوں کے اشاروں میں نمایاں کمی رہی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی 4.5 فیصد سے5.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک سے حکومتی قرضے مقررہ حد کے اندر رہے، نجی شعبے نے قرضوں کا استعمال کم کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.