27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:2
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت50ڈالرفی بیرل سے کم ہے،بائیڈن
جیو نیوز - واشنگٹن .......امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں کے اگلے چند برسوں تک کم رہنے کے امکانات ہیں۔واشنگٹن میں ایک سیمینار سے خطاب میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 50 ڈالر سے کم ہے ، اور لگتا ہے کہ آئندہ چند برسوں تک تیل کی یہ قیمتیں اِسی نچِلی سطح پر رہیں گی۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ سات ماہ کے دوران 60 فیصد کمی آچکی ہے ۔