تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:46

گستاخانہ خاکوں کیخلاف آئل ٹینکرز کا فرانسیسی کمپنیوں کا بائیکاٹ

جیو نیوز - کراچی........آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہڑتال کردی احتجاجاًفرانسیسی کمپنیوں کی تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔چیئر مین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلا ف فرانس کی آئل کمپنیوں کو تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔آئل ٹینکر مالکان کا کراچی کی شیریں جناح کالونی پر دھرنا جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج بلاول ہاؤس پربھی احتجاج ہوگا جبکہ فرانس کے قونصل خانے پر دھرنا دیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.