28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:33
میرے جانے سے بحران ختم ہوتا ہے تو جانے کو تیار ہوں،شاہد خاقان
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرے جانے سے بحران ختم ہوتا ہے تو جانے کو تیار ہوں۔وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پٹرول بحران کو حل کرلیا، فروری میں دوبارہ بحران کی باتیں درست نہیں،یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جائیں گی،پٹرول کی قیمت ایک کلو سی این جی کی قیمت کے برابر ہوگی،اب ہم نے پٹرول کے اضافی ذخائر کا بندوبست کیا ہے۔ان سےصحافیوں نے سوال کیا کہ چیئرمین اوگرا کے مطابق پٹرول بحران کے ذمے دار وہ نہیں ہیں، جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر اوگراذمہ دار نہیں ہے تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس کیوں جاری کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 20ہزار ٹن فرنس آئل پاور سیکٹرکو دے رہے ہیں، 10 سے 12روز کے فرنس آئل کا ذخیرہ بھی موجود ہے،فروری کیلئےپٹرول کی 19 ہزار میٹرک ٹن یومیہ طلب پوری کرنے کا بندوبست کیا ہے۔