29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:49
خام تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
جیو نیوز - نیویارک..... عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 44 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک گر گئی ہیں اور یہ گزشتہ 6سال کی کم ترین سطح ہے ۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ کے سودے ایک ڈالر ، اٹھہتر سینٹ کمی کے بعد 44 ڈالر ، 45 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ کروڈ کے سودے ایک ڈالر ، تیرہ سینٹ کمی کے بعد 38 ڈالر ، 47 سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے ۔