31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:36
خام تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
جیو نیوز - نیویارک.....خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے ، عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 6سال کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت تینتالیس ڈالر، اٹھاون سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے ،گزشتہ 6 ماہ کے دوران عالمی تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوچکی ہے ۔ معاشی ماہرین کے مطابق فی بیرل قیمت آئندہ چند ہفتوں میں 40 ڈالر کی سطح تک گرنے کے امکانات ہیں ۔