31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:32
پنجاب :ٹرانسپورٹرز کا انٹرسٹی بس اور گڈز کرایوں میںکمی کا اعلان
جیو نیوز - لاہور........پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی بس اور گڈز کرایوں میںکمی کا اعلان کیا ہے ،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 سے 7فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سےہوگا۔