تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:14

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال، حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی

جیو نیوز - کراچی......پی آئی اے ملازمین نے ایک گھنٹے ہڑتال کرکے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔ایک تو ٹکٹ فری ،اس پر ٹیکس بھی معاف ، پی آئی اے ملازمین نے ایک گھنٹے ہڑتال کرکے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور اپنی شرائط منوالیں۔ احتجاج ختم ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔اس سے قبلپی آئی اے ملازمین کے ملک بھر میں احتجاج کے باعث پروازیں متاثر اور مسافر وں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ قومی ایرلائن کے ملازمین ٹیکس وصولی کے خلا ف احتجاج کررہے ہیں ۔یہ احتجاج بنیادی طور پر ملازمین کو حاصل مفت ٹکٹ کی سہولت پر ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف تھا ، گزشتہ ماہ سے پی آئی اے نے ملازمین سے مفت ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی شروع کی تھی ، اس ڈیوٹی کا اطلاق گزشتہ بجٹ میں ہوا تھا تاہم احتجاج کے پیش نظراب تک اس کی وصولی نہیں کی جارہی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.