6 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:14
پاکستان کو 97ملکوں سے تجارت میں خسارہ ہوا،خرم دستگیر
جیو نیوز - اسلام آباد .....وفاقی وزیر صنعت و تجارت نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان کا 97 ملکوں کےساتھ تجارت میں خسارہ ہواہے۔وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو مزید بتایا کہ پاکستان کوجن ملکوں کےساتھ تجارت میں خسارہ بہوا ہے ان میں متحدہ عرب امارات ، چین، سعودی عرب ، کویت ، جاپان ، بھارت، ملائشیا، انڈونیشیا ،عمان اوردیگرشامل ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں نجکاری کمپنیوں کی ترمیم سےمتعلق کمپنی ترمیمی آرڈیننس بل اور گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس 2014 وزیرتجارت خرم دستگیر نے پیش کیے ۔ اے این پی کےزاہدخان نےکہاکہ پٹرول بحران پرسینیٹ کمیٹیوں کےمشترکہ اجلاس میں 3 وزراء میں سےصرف ایک شریک ہوئے، حکومتی رویے پر افسوس ہے ، وزراء نےخودکوصاف طریقے سےبچالیا۔مشاہد حسین نے سینیٹ قواعد میں ایک ترمیم پیش کی جس میں تجویزکیاگیاہے کہ کسی بھی فورم کے چیئرمین کی خالی نشست پر ایک ماہ میں انتخابات کرائے جائیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےایوان کوبتایاکہ یو ٹیوب پرقابل اعتراض مواد مکمل طور پر بند کرنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ انٹر مینڈیری لائبلٹی پروٹیکشن کی فراہمی پر کام جاری ہے ، اس سے مقامی سطح پر یو ٹیوب کا استعمال ممکن ہو جائے گا۔سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔