11 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:14
چیئرمین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھجوادیاگیا
جیو نیوز - اسلام آباد........چیئرمین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھجوادیاگیاہے،وزیراعظم نےسمری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چیئرمین اوگرا کی تین ماہ کی جبری رخصت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین اوگرا سعید احمد نے جیو نیوز سے گفت گو میں تین ماہ کی رخصت کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کی تصدیق کی۔ وزارت پیٹرولیم نے سعید احمدکو حالیہ پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔