12 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:50
حکومت نے 4 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگادیئے
جیو نیوز - اسلام آباد .....حکومت نے 4 ارب روپے کے نئےٹیکس لگادیئےجبکہ 314 پر تعیش اشیا پرریگولیٹری 10 فیصد ڈیوٹی ، فرنس آئل ، اسکریپ میٹل ، اور امپورٹڈ میک اپ کے سامان اور الیکٹرانک سامان پر ریگولیٹری پر ڈیوٹی میں 5-5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کےمطابق 314 پرتعیش اشیا پر ریگولیڑی ڈیوٹی 10 فیصد کر دی گئی ہے ۔امپورٹڈچاکلیٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10 فیصد جبکہ امپورٹڈ الیکٹرونکس مصنوعات پر پانچ فیصدبڑھا دی گئی ہے،فرنس آئل پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسکریپ میٹل پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے، میک اپ کےدرآمدہ سامان پرریگولیٹری ڈیوٹی پانچ فیصد سےبڑھا کردس فیصد کردی گئی ہے ۔ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں کیا گیا تھا ۔