تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:19

پیرس میں ٹیکسٹائل منصوعات کی نمائش

جیو نیوز - پیرس ......رضا چوہدری.......پیرس میں دنیا بھر کی ٹیکسٹائل منصوعات کی نمائش جار ی ہے، چھتیس ویں چار روزہ سالانہ نمائش میںایشیائی ممالک کے دوسوچوبیس اسٹالز لگائے گئے جن میں پاکستانی اسٹالز بھی شامل ہیں۔ نمائش کیلئے اپنی تیارکردہ اشیاء پیش کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ یورپی مارکیٹ سے بھرپور فائد اٹھانا چاہتے ہیں۔نمائش میں چین تھائی لینڈ ، انڈیا ، سری لنکا ،بنگلہ دیش اور ترکی اسٹال پر رش نظر آیا ۔فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور پاکستانی منصوعات کےاسٹال لگانے والوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان یقین دلایا کہ پاکستانی سفار ت خانہ ہرممکن تعاون کیلئے ہر وقت موجود ہیں نمائش کو دلفریب بنانے کیلئے ماڈلز نے کیٹ واک بھی کی جس میں جدید ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.