19 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:13
ایف بی آر نے واپڈا کے 32بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے
جیو نیوز - اسلام آباد.........ایف بی آر نے 6ارب 20کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واپڈا کے 32بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ واپڈا ایف بی آر کا 6ارب 20کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ ادارے کو ایف بی آر کی جانب سے کئی بار نوٹس بھیجے،لیکن کوئی ادائیگی نہیں کی گئی،جس پر واپڈا کے 32بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئےہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک اکاؤنٹس منجمد رہیں گے۔