تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:25

غیر ملکی سرمایاکاروں نے90لاکھ ڈالرز کے شیئرز خریدلیئے

جیو نیوز - کراچی......کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس گزشتہ کاروباری ہفتے 50 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 33 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔حصص بازار کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے توکمپنیوں کے نتائج کو دیکھتے ہوئے انویسٹرز کی جانب سے ملا جلا رحجان دیکھا گیا ۔یومیہ کاروباری حجم میں ہفتہ وار 22 فیصدکمی دیکھی گئی اور یہ لگ بھگ 21 کروڑ شیئرز رہا ۔اس کے غیر ملکی سرمایاکاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی، جنہوں نے پورے ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کے قریب شیئرز خرید ڈالے ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں گزشتہ پورے سال 27 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.