تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:38

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کےدرمیان ملاقات میں صوبے میں بجلی سے حاصل آمدنی پر بات چیت سمیت بجلی کی رائلٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مابین ہونے والی ملاقات میں خیبر پختونخوا کے مالیاتی امور پر بات چیت کی گئی، قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو ٹیکس آمدن سے ملنے والا حصہ بھی زیر غور آیا، اس موقع پر وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی موجودتھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.