26 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:3
7 کروڑ 20 لاکھ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل
جیو نیوز - اسلام آباد........ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے7 کروڑ 20 لاکھ سے زائد سمز کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کا عمل مکمل کرلیاہے، اتھارٹی کا کہناہے کہ ایک شناختی کارڈ پر تین یا تین سے زائد سمز رکھنے والوں کے صارفین کی غیرتصدیق شدہ سمز آج رات 12 بجے بند کردی جائیں گی۔ ملک بھر میں10کروڑ 30 لاکھ غیرقانونی یا غیرتصدیق شدہ سمز کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کا پہلا مرحلہ 12 جنوری سے آج 26 فروری کی رات 12 بجے تک مکمل ہورہاہے، اس دوران ایک شناختی کارڈ پرتین یا تین سے زائد سمز رکھنے والے صارفین کو سمز کی تصدیق کا وقت دیاگیا تھا جو آج رات 12 بجے ختم ہوجائےگا، اب تک 7 کروڑ 20 لاکھ سے زائد سمز کی بائیومیٹرک تصدیق جبکہ ایک کروڑ 10 سے زائد سمز کو بند کردیاگیاہے۔ سمزکی تصدیق کے دوسرے مرحلے میں ایک شناختی کارڈر پر دو سمز رکھنے والے صارفین کی سمز کی تصدیق کا عمل 27 فروری سے شروع ہوکر 14 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران دیگر صارفین بھی اپنے ڈیٹا کی تصدیق کراسکتے ہیں تاہم سم بند ہونے کی صورت میں دوبارہ سمز کے اجرا کےلیے نئے طریقہ کار یعنی بائیومیڑک سمیت اپنے پورے کوائف کی تصدیق کے عمل سے گزرنا ہوگا اور سم صرف دئیے گئے رہائشی پتے پر ہی ملے گی۔ دوسرے مرحلے کے بعد 14 مارچ سے 12 اپریل کے دوران غیرقانونی سمز کے خلاف باقاعدہ اشتہاری مہم کاآغاز کیا جائےگا ۔