27 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:2
پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، اطالوی سفیر
جیو نیوز - اسلام آباد.........اٹلی کے سفیر اینڈریانو نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید سامایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بات بحریہ ٹاون میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ اٹلی سے درآمد کردہ اشیاء کو پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اٹلی یہ خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا آگے جائے۔