27 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:32
کھلتے رنگوں کے موسمی لباس فیشن شو کی زینت
جیو نیوز - کراچی...........بہار آ رہی ہے، پہناوے بدل رہے ہیں، کھلتے رنگوں کے موسمی لباس فیشن شو کی زینت بن رہے ہیں، کراچی میں ہونے والے اس رنگین فیشن شو میں، فیشن کے شایقین اور خریداروں کے لئے کراچی کے ایک بڑے شاپنگ مال میں سجی اس ریمپ پر سپرنگ سمر دو ہزار پندرہ کی مناسبت سے مشرقی اور مغربی طرز کی مختلف مقامی اور بین الاقوامی تخلیقات پیش کی گیئں۔ ریٹیل جاینٹ کی جانب سے اس بڑی پیشکش میں ملکی فیشن کا معروف نام سر فہرست رہا، چھوٹے پیمانے پر کام کرتے ڈیزاینر اور بڑے ریٹیلر کے درمیان اشتراک پر مبنی یہ پہلی پیشکش نہیں جسے ملکی فیشن کے ماہرین ملبوسات کی صنعت میں ترقی کی لہر کو آگے بڑھانے لئے ضروری قرار دیتے ہیں۔ ملکی سطع پر فیشن ریٹیل کے سب سے بڑے نام اور ڈیزاینر کا یہ ملاپ ریڈی میڈ ملبوسات کی چند خاص کے بجائے اکثریت تک رسائی آسان کرنے کی ایک اور اچھی کوشش ہے۔