تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 فروری 2011
وقت اشاعت: 21:27

کم وزرا: خوشحال خزانہ ، صحت مند پاکستان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو تحلیل کر کے نئی چھوٹی کابینہ بنانے کے نتیجے میں قومی خزانے کو رواں مالی سال کے دوران تین سے چار ارب روپے اور آئندہ مالی سال تقریبا دس ارب روپے کی بچت ہوسکے گی۔



وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق صرف ایک وزیر کی تنخواہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے ہے تاہم ان کے عملے، ٹرانسپورٹیشن، رہائش اور دیگر مراعات کو شامل کیا جائے تو ایک وزیر پر پچاس لاکھ سے ایک کروڑ روپے ماہانہ کے اخراجات آتے ہیں۔



اعدادو شمار کے مطابق اگر سو رکنی وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کے اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے تو قومی خزانے پر دس سے بارہ ارب روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔ موجودہ کابینہ کو تحلیل کرکے وزرا کی تعداد بیس تک محدود کرنے کے نتیجے میں رواں مالی سال کے آئندہ پانچ ماہ کے دوران تین سے چار ارب روپے کی بچت ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.