5 فروری 2011
وقت اشاعت: 10:41
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے
اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے باوجودآج بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے آج ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے مظفرآباد آزادکشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔