5 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:18
جاپان:سمندری حیات کے محافظوں اور وہیل کے شکاریوں میں جھڑپ
ٹوکیو : جاپان میں سمندری حیات کے محافظوں اور وہیل مچھلی کے شکاریوں میں جھڑپ ہوگئی،مچھلی کا شکارکرنے والے خود شکار بن گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ جھڑپیں جاپان کے جنوبی سمندر میں ہوئی۔ جہاں خود کو سمندری چرواہے کہلانے والے رضاکاروں نے کشتی کے ذریعے وہیل مچھلیوں کا شکار کرنے والے جاپانی جہاز کو روکنے کی کوشش کی۔ اور اس دوران سمندری چرواہوں نے وہیل مچھلیوں کا شکار کرنے والے جہاز پر دستے بم بھی پھینکے تاہم جہاز پر عملے نے جہاز کے ڈیک پر لگنے والی آگ کو بھجا دیا۔
وہیل مچھلیوں کے شکار پر انیس سو چھیاسی سے پابندی ہے۔ تاہم جاپان سال میں ایک بار سائنٹیفک تحقیق کیلئے شکار کرتاہے۔ جاپان میں لوگ وہیل مچھلیوں کو شوق سے کھاتے ہیں۔ سمندری چرواہوں کا موقف ہے کہ وہیل نایاب مچھلی ہے۔ اور اس کے شکار سے اس کی نسل ختم ہوجائیگی۔