تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:41

مستقبل کی برطانوی شہزادی کیلئے پاکستانی نژاد مصور کی تخلیق

لندن : برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی مصور نے مستقبل کی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی تصویر پراپنےہنر کی طبع آزمائی شروع کردی۔



برطانیہ میں پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی سے خاصاجوش پایا جارہا ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخص کی خواہش ہے کہ شاہی خاندان کے اس جوڑے کی اپنی ہنر سے عکاسی کرے۔ لیکن پاکستانی نژاد برطانوی مصور زُوب نے تو کمال کردکھایا اور مستقبل کی شہزادی کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔



زوب نے کیٹ میڈلٹن کی تصویربنا کرکیٹ کو گلیمرس کردیا۔ زوب کا کہنا ہے کہ وہ کیٹ میڈلٹن کو ایک حقیقی شہزادی کا روپ دینا چاہتے ہیں اس لئے انھوں نے فن مصوری کو نیا اندازدیاجس سےکیٹ میڈلٹن میں شہزادیوں کی سی آن بان دکھائی دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.