7 فروری 2011
وقت اشاعت: 10:14
لندن:ریبٹ ایئر کے آغاز پر رنگا رنگ جشن جاری
لندن مین ریبٹ ایئر کے آغاز پر لاکھوں افراد کا جشن جاری ہے ، جشن میں چین کے ثقافتی کھیل پیش کئے گئے۔ چین میں ریبٹ ایئر کا آغازہونے کے بعد دنیا بھر میں ریبٹ ایئر کے جشن جاری ہیں۔ لندن میں بھی ریبٹ ایئر کا پرجوش استقبال کیا گیا ، جہاں چینی فنکاروں نے اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ اس تقریب میں شریک ہونے والے تمام افراد نے خرگوشوں والی ٹوپیاں پہنی تھیں جبکہ پرفارمنس میں گلابی دیوہیکل ڈریگنز اور سنہری رنگوں سے بنائے گئے آرٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔