7 فروری 2011
وقت اشاعت: 10:24
بیونس آئرس،چینی قمری سال کاآغاز، شاندار ڈریگن ڈانس کا مظاہرہ
بیونس آئرس : چینی قمری سال کے آغازپرمختلف ممالک میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجانٹائن کا دارالحکومت بیونس آئریس بھی چینی کمیونٹی کے تہوار سے جگمگا اٹھا۔
بیونس آئرس کے چائنا ٹاؤن میں لوگوں کی بڑی تعداد خرگوش کے سال کی تقریبات میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر رنگا رنگ میلے کاانعقاد کیا گیا ۔ جس کی خاص بات ڈریگن ڈانس کا شاندار مظاہرہ تھا ۔ روایتی ڈریگن ڈانس بچوں سمیت سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ میلے میں روایتی چینی کھانوں اور ہینڈی کرافٹس بھی رکھے گئے تھے ۔