8 فروری 2011
وقت اشاعت: 15:48
آئی ایف جے کی قاہرہ میں اے آروائی ٹیم کوحراساں کرنے کی مذمت
اسلام آباد : دنیا کی سب سے بڑی صحافتی نمائندہ تنظیم انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔
آئی ایف جے کے اعلامیے کے مطابق قاہرہ میں اے آروائی کے نمائندے طارق محمود اور کیمرا مین جاوید اقبال کا بعض نامعلوم افراد مسلسل تعاقب کرتے رہے اور انہیں مصر میں ہونے والے احتجاج کی رپورٹنگ سے روکنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہوٹل میں بھی انکی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی،آئی ایف جے کے مطابق بین الاقوامی صحافی برادری کو مصر میں صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی روکنے کی صورت حال کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مصری صحافی احمد محمدمحمود کے قتل کی بھی مذمت کرتی ہے۔
آئی ایف جے نے تمام وابستہ تنظیموں سے اپیل کی ہے عالمی سطح پریکجہتی کا مظاہرہ کر کے صحافیوں کوہراساں کرنےاور ان پر حملوں کے خلاف مہم چلائیں۔