10 فروری 2011
وقت اشاعت: 10:56
اجمیر، حضرت خواجہ معین الدین کی درگاہ پرقوال لڑپڑے
اجمیر : بھارتی ریاست راجستھان میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر قوالوں کےدوگروپ آپس میں لڑپڑے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق قوالوں میں جھگڑااس وقت ہواجب دونوں قوال پارٹیوں نے پہلے پھول چڑھانےاورکلام گانےکی کوشش کی۔روایت کے مطابق موسم بہار کےآغاز پر قوال، حضرت خواجہ غریب نواز کے مزار پر زردرنگ کےپھول چڑھاتے اور بہار کے نغمےسناتےہیں ۔مخالف گروپ کے حملےمیں زخمی قوال اسرار احمد نے بتایاکہ اس کےآباؤاجداد نے بہار کےموسم میں پھول چڑھانےاورصوفیانہ کلام گانے کی ابتداء کی اوروہ اسی روایت کوآگےبڑھارہاتھاکہ مخالف قوال نے اس پرحملہ کردیا۔پولیس نے مداخلت کرکےحالات قابوپایا۔