12 فروری 2011
وقت اشاعت: 12:3
چین:موٹر سائیکل کیلئے روڈ پرعلیحدہ لائن مخصوص
بیجنگ : چین میں موٹر سائیکل استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد حکام نے روڈ پر موٹر سائیکلوں کیلئے الگ لائن مخصوص کردی ہے۔
چین میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اکثر تارکین وطن ہیں۔ جو دور دراز کے علاقوں میں کام پر جانے کیلئے موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں۔ موسم بہار کے میلے کے بعد اکثر ورکر جب موٹر سائیکل کے ذریعے کام پر جاتے ہیں۔ تو روڈ پر موٹر سائیکلوں کی قطاریں فوجی پریڈ کا منظر پیش کرتی ہیں۔ چینی حکام کے مطابق روزنہ آٹھ ہزار لوگ موٹر سائیکلوں کے ذریعے ژوجیانگ ڈیلٹا سے گزرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے اس مسئلےسے نمٹنے کیلئے الگ لائن قائم کردی ہے۔