12 فروری 2011
وقت اشاعت: 15:36
بھارت: ورلڈ کپ کی تیاریاں ، ساحل پر ریت سے ماڈل بنائے گئے
اڑیسہ : بھارت میں ورلڈ کپ فیور اپنے عروج پر ہے اور لوگ نت نئے طریقوں سے ورلڈکپ کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں. اڑیسہ میں منچلوں نے ریت پر ورلڈ کپ کا گراؤنڈاور ٹرافی کے ماڈل بنائے.
بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحلی شہر پوری میں ریت سے مجسمہ سازی کر کے ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا جارہا ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ سینڈ آرٹسٹ سدر سن پٹنیک نے بھارتی ٹیم تک نیک خواہشات پہنچانے کے لئے ایک سو پچیس فٹ لمبا کرکٹ بیٹ کا مجسمہ بنایا ہے ۔ ریت سے ورلڈ کپ ٹرافی اور کرکٹ پچ بھی بنائی گئی ہے۔