1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:41
بھارت میں روبوٹ ورکشاپ کا انعقاد
پٹنہ : بھارت میں روبوٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔جس میں ملک بھر سے انجینئرنگ کے طلباء نے شرکت کی۔ پٹنہ میں منعقدہ ورکشاپ میں دس یونیورسٹیز کے ایک سو ساٹھ طلباء شریک ہوئے۔
ورکشاپ میں طلباء نے مختلف ڈیزائنز کے روبوٹ تیار کئے۔ جنہیں بعد میں نمائش کے لئے بھی پیش کیا گیا۔۔ اس موقع پر آرگنائزر ز کا کہنا تھا کہ ورکشاپ سے طلباء کی تخلیقی صلاحتیوں میں اضافہ ہوگا۔