1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:40
ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہاہے، پھولو ں کی قیمتوں اضافہ
کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں سے محبت اور عقیدت کے اظہار کیلئے ایک دوسرے کو سرخ پھول اور تحائف پیش کرتے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کی آمد کے پیش نظر پھول فروخت کرنے والے سٹالز مالکان نے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ مختلف نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیو ں نے بھی اس موقع پر مناسبت سے تقریبات کاانعقادبھی کیاجارہا ہے اور بڑے ہوٹلز میں بکنگ بھی کروا لی گئی ہے۔
ویلنٹائن ڈے جو اگرچہ خالصتاً مغربی تہوار ہے مگر دنیا کے گلوبل ویلج بننے اور میڈیا کی برق رفتار بہم رسانی سے یہ تہوار اب اسلامی ممالک سمیت دور دراز کے خطوں میں پھیلتا جا رہا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں ترقی پذیر ممالک اس قسم کے تہواروں کی جانب گامزن ہو رہے ہیں وہیں روس جیسے ترقی یافتہ ملک نے اس تہوار پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید برآں بعض مذہبی حلقوں نے ویلنٹائن ڈے کو ناپسندیدہ بھی قرار دیتے ہوئے اس کی حوصلہ شکنی کی اپیل کی ہے۔علاوہ ازیں نوجوانوں نے اس دن کو تجدید محبت کے دن کے طور پر منانے کیلئے تحائف کی خریداریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔