1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:40
چین:خودکشی کی کوشش کرنیوالے نوجوان کو بچالیا گیا
ننگبو: چین میں عمارت سے کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو بچالیا گیا۔ ریسکیو حکام اسپتال کی دس منزلہ عمارت کی چھت پر نوجوان کی موجودگی کی اطلاع پر چوکنا ہوگئے۔۔نوجوان دس منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ریسکیو حکام وقت پر موقع پر پہنچ گئے۔تاہم ریسکیو عملے کے قریب آتے ہی نوجوان نے اچانک چھلانگ لگادی تاہم ایک اہلکار نے رسی پھینک کر نوجوان کو پکڑ لیا اور واپس اوپر کھیچنے میں کامیاب ہوگئے۔