تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:41

میکسیکو میں تتلیوں کی آمد میں اضافہ،فضاؤں میں رنگ بکھرگئے

میکسکو سٹی : میکسیکو میں ہجرت کرکے آنے والی تتلیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے میکسیکو کی فضاؤں میں رنگ بکھرگئے ہیں۔



گذشتہ سال ہجرت کرکے آنے والی تتلیوں کی تعدد میں شدید کمی سے پریشان میکسیکو کے لوگوں کی پریشانی اس سال ان کی آمد میں اضافے نے ختم کردی ہے۔کینیڈا اور امریکہ میں موسم سرما کے دوران برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ سے پہلے ہی لاکھوں تتلیاں تین ہزار دو کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے میکسیکو کے گرم ماحول میں پناہ کیلئے پہنچ جاتی ہیں۔



اس موسم کے دوران میکسیکو کی فضاؤں میں ہرطرف رنگ اڑتے نظر آتے ہیں۔ اس سال گذشتہ کے مقابلے میں دگنی تعداد سے بھی زیادہ تتلیاں آئیں ہیں۔ تاہم تتلیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور قیام گاہوں میں کمی کی وجہ سے ان کیلئے اب بھی خطرات موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.