تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:48

بھارت:گنگا اور جمنا کے سنگم پر لاکھوں ہندوؤں کا مقدس غسل

الہ آباد : بھارتی ریاست اترپردیش میں لاکھوں ہندوؤں نے دریائے گنگا اور یمنا کے سنگم تری وینی گھاٹ پر غسل کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت بھر سے دس لاکھ سے زائد ہندوؤں نے کلپ واس کے موقع پر الہ آباد کے قریب پرایاگ پر مذہبی رسومات کے غسل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سےگناہوں سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ وہ موت و حیات کے چکر سے بھی آزاد ہوجاتے ہیں۔



ہندو مذہب کے مطابق پورے چاند کی تاریخ میں روزہ رکھنے اور اس مقام پر غسل سے تمام عمر کے گناہ دُھل جاتے ہیں۔ مذہبی رسم کی ادائیگی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.