1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:51
روس میں مریخ مشن کے لئے مشقیں جاری
ماسکو : زمین پر مریخ کے مزے یا نئی دنیا کی تلاش کی کوشش۔روس میں مریخ مشن کی تیاریوں کے لئے خلاء نوردوں کی مشق جاری ہے۔شاندار پرواز کے دوسو دن بعد خلاء نورد سرخ سطح پراتر گئے۔
ماسکو میں جاری مریخ مشن کی تیاریوں کے لئے مشق کے دوران مریخ کی سطح پر لینڈنگ کے بعد سب سے پہلے چین کے یانگ ویو باہر آئے۔یانگ ویو مشقی مشن کے دوران مریخ کی سطح سے نمونے اکھٹے کریں گے۔اس سلسلے میں مریخ کی سطح پر تنصیبات بھی نصب کی جائیں گی۔
مشق میں یانگ ویو کے ساتھ ان کے دو ساتھی خلاء نورد بھی موجود ہیں جو مشن کے تیسرے مرحلے میں میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی کے حوالے سے مشق کریں گے۔مریخ مشن کی مشق کے لئے خصوصی کمپارٹمنٹس تیار کئے گئے ہیں۔جب کہ مشق میں شامل خلاء نوردوں کو تیس کلو وزنی اسپیس سوٹس پہنچائے گئے ہیں۔