تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:50

برطانیہ:شاہی شادی کے شاہی دعوت نامے ارسال

لندن : شاہی شادی کے شاہی دعوت نامہ بٹنا شروع ہو گئے ۔ برطانوی ملکہ الزبتھ نے پوتے کی شادی میں شرکت کے لئے دو ہزار کارڈز ارسال کر دئے ہیں ۔



برطانوی شاہی خاندان کے ترجمان کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ایک ہزار نو سو دعوت نامہ ارسال کئے ہیں ۔ جن پر تاج برطانیہ کی جانب سے شرکت کا پیغام سونے سے لکھا گیا ہے۔



ذرائع کے مطابق زیادہ تر کارڈز پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے عزیزوں و اقارب اور دوستوں کو بھجوائے گئے ہیں ۔ دیگر مہمانوں میں غیر ملکی سفارت کار اور اعلی عہدیدار شامل ہیں ۔ دوسری جانب لیڈی ڈیانا کی گہری دوست اور سابق ڈیوک آف یارک کی اہلیہ سارہ کو دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.