تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:53

بھارتی کسان کا 167 افراد پر مشتمل انوکھا گھرانہ

گوہاٹی : شادی وہ لڈو ہے جو کھائے وہ بھی پچتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچتائے۔یہ مثال بھارت کے زیونا چنا نے غلط ثابت کر دکھائی۔ زیونا چنا انتالیس بیویوں اور چورانوے بچوں کے باوجود بھی مزید شادیوں کے لئے پرعزم نظرآتے ہیں۔



گوہاٹی کے گاؤں کے رہائشی چھیاسٹھ سالہ زیونا چنا کا ایک سو چھیاسٹھ افراد پر مشتمل خاندان چار منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔جس میں سو کمرے ہیں۔زیونا کی ہر بیوی اور اس کے بچوں کے لئے علیحدہ کمرہ ہے۔تاہم ان بڑے گھرانے کے باوجود کھانا پکانے کے لئے باورچی خانہ ایک ہی ہے۔



زیونا چنا اور اس کے بچوں کا ذرائع معاش کھیتی باڑی ہے۔جب کہ اس کی بیگمات اور بیٹیاں گھر کے کاموں میں مشغول رہتی ہیں۔زیونا چنا نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی بڑا خاندان پسند تھا۔اس مقصد کے لئے اس نے ایک سال میں دس شادیاں کیں۔اور اب بھی انہیں مزید شادیاں کرنے میں جھجھک نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.